خانیوال:11ہزار 300لٹر ذخیرہ شدہ پٹرول اور ڈیزل برآمد

خانیوال:11ہزار 300لٹر ذخیرہ شدہ پٹرول اور ڈیزل برآمد

غیر قانونی سٹیشنز کے خلاف کاررووائی،پانچ عمارتیں سیل، دو افراد گرفتار

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ڈبہ سٹیشنوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کی زیر نگرانی حساس ادارے کی نشاندہی پر سول ڈیفنس اور پولیس کی کارروائیوں کے دوران 11 ہزار 300 لٹر ذخیرہ شدہ پٹرول اور ڈیزل برآمد کیا گیا۔کارروائی کے دوران پانچ ڈبہ اسٹیشنوں کی عمارتیں سربمہر کر دی گئیں جبکہ دو افراد کو گرفتار کر کے دو مقدمات درج کر لئے گئے ۔ برآمد شدہ پٹرولیم مصنوعات کی مالیت تقریباً 58لاکھ 70ہزار روپے بتائی گئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور کارروائی کے دائرہ کار کو مزید بڑھانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے تاکہ عوام کو سستی اور بروقت ایندھن کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں