ڈی پی اوکوٹ ادو کا تھانہ قصبہ گجرات کادورہ، سکیورٹی کا جائزہ

ڈی پی اوکوٹ ادو کا تھانہ قصبہ گجرات کادورہ، سکیورٹی کا جائزہ

اہلکاروں کو گشت مضبوط کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایات

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوٹ ادو نے تھانہ قصبہ گجرات کا دورہ کیا اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او نے تھانہ کی تمام نفری اور ایلیٹ ٹیم کو موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر خصوصی بریفنگ دی اور افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ سکیورٹی کے معاملات میں مزید چوکس رہیں۔ ڈی پی او نے کہا کہ گشت کے نظام کو مؤثر بنایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی پہلی ذمہ داری ہے ، لہذا تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر امن و امان کی فضا کو برقرار رکھا جائے ۔اس دوران ڈی پی او نے تھانہ کے ریکارڈ، فرنٹ ڈیسک اور حوالات کا بھی معائنہ کیا اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں تاکہ عوام کو فوری اور مؤثر سروس فراہم کی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں