چوری و نقب زنی کے متعدد واقعات، شہری قیمتی سامان سے محروم
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہر میں چوری اور نقب زنی کے متعدد واقعات پیش آئے ، جس میں شہریوں کو قیمتی سامان سے محروم ہونا پڑا۔پہلا واقعہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ موضع ہالہ میں پیش آیا۔۔
، جہاں نامعلوم ملزمان نے رات کے وقت گھر کے تالے توڑ کر فریج مالیتی 74 ہزار روپے چوری کر لیا اور فرار ہو گئے ۔دوسرا واقعہ تھانہ قصبہ گجرات کے علاقہ ڈنگہ پل کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم ملزمان نے عمر حیات کی کریانہ سٹور کی دیوار میں نقب لگا کر گھی، سگریٹ، چینی، آٹا اور نقدی سمیت ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کیا۔ تیسری وادات میں چور شہری کی دوکان سے نقدی اور سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔