ڈی پی اوتھانہ چوک سرور شہید میں آج کھلی کچہری لگائیں گے

ڈی پی اوتھانہ چوک سرور شہید  میں آج کھلی کچہری لگائیں گے

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈی پی او کوٹ ادو منصور قمر آج تھانہ سٹی چوک سرور شہید میں کھلی کچہری لگائیں گے جہاں شہریوں کے مسائل سنے جائیں گے اور موقع پر ہی ان کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے جائیں گے ،

کھلی کچہری آج بروز سوموار دوپہر 3 بجے منعقد ہوگی جس میں شہری بلا جھجھک شرکت کر کے اپنے مسائل اور شکایات پیش کر سکیں گے ۔ ڈی پی او منصور قمر نے کہا کہ عوامی مسائل کا فوری اور میرٹ پر حل پولیس کی اولین ترجیح ہے اور کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کو بروقت انصاف فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کر کے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے مسائل براہ راست پیش کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں