لاہور میں آٹزم آگاہی میراتھن ہزاروں افراد کی شرکت

لاہور میں آٹزم آگاہی میراتھن  ہزاروں افراد کی شرکت

ملتان (لیڈی رپورٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور میں آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے میراتھن ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں فیملیز اور مختلف کمیونٹیز نے بھرپور شرکت کی

۔یہ ایونٹ لاہور آٹزم انیشیٹو کے زیر اہتمام منعقد ہوا جس کی قیادت بانی ماہین گل ملک اور بیرسٹر تیمور ملک نے کی جبکہ مختلف رننگ گروپس نے بھی اس میں حصہ لیا۔ ایونٹ کی کوآرڈی نیشن رباب گردیزی نے کی۔رن فار انکلوژن کے نام سے منعقد اس سرگرمی کا مقصد آٹزم کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور معاشرے میں نیورو ڈائیورجینٹ افراد کی شمولیت کو فروغ دینا تھا۔ شرکاء نے 1 کلومیٹر، 5 کلومیٹر اور 10 کلومیٹر کی مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں