ہائی سکول نمبر 2 خستہ حالی کا شکار، طلبہ مشکلات کا شکار

 ہائی سکول نمبر 2 خستہ حالی کا  شکار، طلبہ مشکلات کا شکار

کوٹ ادو(نامہ نگار ) گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 کی عمارت شدید خستہ حالی کا شکار ہو گئی ہے جہاں 1980 میں تعمیر ہونے والی عمارت کی چھتیں بوسیدہ اور خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہیں۔

 جبکہ چاردیواری بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس سے سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔ سکول میں آئی ٹی لیب ناکارہ ہے اور کمپیوٹر سسٹم اپ ڈیٹ نہ ہونے کے باعث طلبہ کو عملی تربیت میں مشکلات کا سامنا ہے ۔کیمسٹری اور بائیولوجی لیب نہ ہونے سے سائنسی تعلیم متاثر ہو رہی ہے جبکہ کمروں کی کمی اور طلبہ کی زیادہ تعداد کے باعث کلاس رومز میں شدید دباؤ ہے ۔ بارش کے دوران چھتوں سے پانی ٹپکنے سے طلبہ خوف کے ماحول میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ کھیل کا میدان بھی موجود نہیں۔پرنسپل اور اساتذہ کے مطابق فنڈز کی کمی اور وسائل نہ ہونے کے باعث صورتحال بہتر نہیں ہو سکی۔ شہریوں اور والدین نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لے کر سکول کی حالت بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں