آبادی کنٹرول سے متعلق آگاہی سیشن
بورے والا(نمائندہ دنیا ) ضلعی پاپولیشن ویلفیئر آفس وہاڑی کے زیر اہتمام گورنمنٹ گریجویٹ کالج بوریوالا میں سی ایم پنجاب پاپولیشن مینجمنٹ اینڈ فیملی پلاننگ پروگرام کے تحت یوتھ انگیجمنٹ کے حوالے سے آگاہی سیشن اور ڈاکومنٹریز کی نمائش منعقد ہوئی۔
اس موقع پر وائس پرنسپل پروفیسر محمد اسحاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور انہیں بڑھتی ہوئی آبادی جیسے سنگین مسئلے کے حل میں مثبت کردار ادا کرنا چاہیے ۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر وہاڑی غفران چوپڑا نے حکومت کے شعور بیداری اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی شمولیت سے معاشرے میں مؤثر آگاہی پیدا کی جا سکتی ہے ۔