اشتہاری کو فرار کرانے پر والد کیخلاف مقدمہ درج
ملتان ( کرائم رپورٹر )اشتہاری کو فرار کرانے کے الزام میں پولیس نے والد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ممتاز آباد پولیس نے اشتہاری مجرم احتشام کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو اشتہاری کے والد شعبان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اشتہاری بیٹے کو فرار کرادیا ،۔پولیس نے اشتہاری کے والد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا اور کارروائی شروع کردی ہے ۔