پولیس کو جھوٹی اطلاع دینے پر ملزم کیخلاف مقدمہ
ملتان ( کرائم رپورٹر )پولیس کو جھوٹی اطلاع کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔
سٹی شجاع آباد پولیس کو طارق عباس نے اطلاع دی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو اطلاع کے متعلق تصدیق نہ ہوسکی کال جھوٹی ثابت ہوئی ۔پولیس نے ملزم کالر کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔