چائلڈ لیبر پردو افراد کیخلاف مقدمات
ملتان ( کرائم رپورٹر ) کم عمر بچوں سے مزدوری کروانے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔
راجہ رام پولیس لیبر آفیسر طاہر حمید نے استغاثہ پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ دوران چیکنگ ملزمان عرفان اور بلال کی دوکانوں پر کم عمر بچے مزدوری کرتے ہوئے پائے گئے ۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔