زرعی یونیورسٹی میں ٹنل فارمنگ پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

زرعی یونیورسٹی میں ٹنل فارمنگ پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

زرعی یونیورسٹی میں ٹنل فارمنگ پر ایک روزہ سیمینار کا انعقادسبزیوں کی بیماریوں کے تدارک اور جدید زرعی طریقوں پر ماہرین کا اظہار خیال

بورے والا(نمائندہ دنیا ) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کیمپس بورے والا میں ٹنل فارمنگ میں سبزیوں کی بیماریوں کے مربوط تدارک کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار منعقد کیا گیا جو اینڈومنٹ فنڈ سیکرٹریٹ کے تعاون سے جاری منصوبے کے اختتامی مرحلے کے طور پر منعقد ہوا۔ سیمینار میں زرعی افسران، ماہرین، نجی شعبے کے نمائندگان اور کاشتکاروں نے شرکت کی۔ پرنسپل کیمپس پروفیسر ڈاکٹر زین العابدین نے کہا کہ ادارہ ہنر مند افرادی قوت کی تیاری میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور کسانوں کی رہنمائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پراجیکٹ انچارج ڈاکٹر اسامہ بن عبدالحفیظ نے بتایا کہ تحقیق اور سرویز کے ذریعے نمی کے مؤثر انتظام کو بیماریوں کے کنٹرول میں بنیادی اہمیت حاصل ہے ۔ ماہرین ڈاکٹر عاشر مسرور اور ڈاکٹر شوکت زمان خان نے جدید زرعی طریقوں پر روشنی ڈالی جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نے حکومتی اسکیموں سے آگاہ کیا۔ اختتام پر شرکاء نے زرعی پیداوار میں بہتری اور بیماریوں کے مؤثر تدارک کے عزم کا اظہار کیا

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں