بجلی منصوبے کا افتتاح ، ماڈل سہولت بازار کا سنگ بنیاد رکھ دیا

 بجلی منصوبے کا افتتاح ، ماڈل سہولت بازار کا سنگ بنیاد رکھ دیا

بجلی منصوبے کا افتتاح ، ماڈل سہولت بازار کا سنگ بنیاد رکھ دیا بازار سے سستی اور معیاری اشیاء ایک چھت تلے دستیاب ہوں گی :افتخار نذیر

 جہانیاں ( نمائندہ دنیا ) رکن قومی اسمبلی جہانیاں چوہدری افتخار نذیر نے کوٹ بھارا میں بجلی منصوبے کا افتتاح جبکہ پل 14 پر ماڈل سہولت بازار کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ کوٹ بھارا میں رانا فرزند علی کے ڈیرے پر منعقدہ تقریب میں سابق ایم پی اے حاجی عطاء الرحمن بھی موجود تھے جہاں منصوبے کی تکمیل پر باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔اس موقع پر چوہدری افتخار نذیر اور حاجی عطاء الرحمن نے کہا کہ عوامی خدمت ان کے گروپ کا منشور ہے اور ترقیاتی سفر جاری رہے گا۔ تقریب میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ بعد ازاں پل 14 پر اسسٹنٹ کمشنر فہد نور کے ہمراہ ماڈل سہولت بازار کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔مقررین نے کہا کہ اس بازار سے عوام کو سستی اور معیاری اشیاء ایک چھت تلے دستیاب ہوں گی ۔جبکہ تاجروں کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل بھی ہو گئی ہے ۔ تاجروں نے منصوبے کے آغاز پر حکومت پنجاب اور مقامی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں