مرحوم اخبار فروشوں کے ایصال ثواب کیلئے محفل میلاد النبیؐ
مرحوم اخبار فروشوں کے ایصال ثواب کیلئے محفل میلاد النبیؐ نوجوانون کو راہ ہدایت پر لانے کیلئے عشق مصطفیٰ ؐ کی شمع روشن کرنا ضروری،مقررین
ملتان (لیڈی رپورٹر) اخبار فروش یونین ملتان کے زیر اہتمام اخبار مارکیٹ ملتان میں مرحوم اخبار فروشوں کے درجات کی بلندی کیلئے سالانہ مرکزی محفل میلاد مصطفیٰ ؐ کا انعقاد کیا گیا۔محفل میلاد میں ملک کے نامور نعت خواں ملک عمران یوسف اور حافظ عبدالرحمن نے بارگاہ رسالت مآب ؐ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں سوشل ترقیاتی گروپ کے چیئرمین ملک محمد یوسف اور معروف سیاسی و سماجی رہنما ایم سلیم درباری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔صدر اخبار فروش یونین ملتان ملک نواز اتیرا، جنرل سیکرٹری نوید خان ڈمرا، سرپرست شیخ صلاح الدین، ممبر فیڈریشن ملک عرفان اتیرا اور حاجی شہزاد نے کہا کہ ہر سال مرحوم قائدین اور اخبار فروشوں کے ایصال ثواب کیلئے محفل میلاد کا انعقاد کیا جاتا ہے اور یہ سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔نہوں نے کہا کہ محفل میلاد کا انعقاد گناہوں کی معافی اور رزق میں برکت کا ذریعہ ہے ۔ مقررین نے کہا کہ موجودہ دور میں نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچانے اور راہ ہدایت پر لانے کیلئے عشق مصطفیٰ ؐ کی شمع کو دلوں میں روشن کرنا ضروری ہے تاکہ وہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکیں۔