موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار لاکھوں کا مال برآمد

 موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار  لاکھوں کا مال برآمد

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی ) ڈی پی او تصور اقبال کی ہدایت پر تھانہ دانیوال پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزماان میں محمد عدنان سکنہ کچی منڈی اور بلال سکنہ ظفر کالونی شامل ہیں جن کے قبضے سے 12 لاکھ 15 ہزار روپے مالیت کے 8 مسروقہ موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا پسٹل برآمد ہوا۔یہ کارروائی ایس ڈی پی او صدر سرکل جمشید اکرم کی نگرانی میں ایس ایچ او مظہر فرید گوندل اور ٹیم نے انجام دی۔ برآمد شدہ موٹر سائیکل معززین کی موجودگی میں اصل مالکان کے حوالے کر دیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں