فرائض میں غفلت،2پولیس افسر معطل و برطرف
خانیوال،جہانیاں(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار، نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عابد کا فرائض میں غفلت، لاپرواہی کرپشن اور ایف آئی آر کے لیٹ اندراج پر ایس ایچ او جہانیاں سب انسپکٹر اخلاق احمد کو معطل کرکے کلوز ٹو لائن کردیا۔۔۔
جبکہ محکمانہ انکوائری میں اختیارات سے تجاوزاورکرپشن کے الزامات ثابت ہونے پرسابق ایس ایچ او تھانہ کہنہ سب انسپکٹر محمود اقبال کو ڈسمس فرام سروس کر دیا۔ڈی پی او محمد عابد کا کہنا ہے کہ غفلت، لاپرواہی اور کرپشن کے معاملات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔