منشیات فروش کو 10 سال قید و جرمانہ

 منشیات فروش کو 10 سال قید و جرمانہ

بورے والا (نمائندہ دنیا) مقامی عدالت نے منشیات فروش کو دس سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

نواحی علاقہ 187 ای بی کے رہائشی محمد امجد کو گگو پولیس نے گزشتہ سال منشیات سمیت گرفتار کیا تھا جس پر قانونی کارروائی جاری رہی۔ کیس کی مؤثر پیروی کے بعد ایڈیشنل اینڈ سیشن جج سجاد افضل نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سزا دی۔عدالتی فیصلے کے مطابق جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں