پنجاب:ساڑھے 3لاکھ میٹرک طلبہ ناکام،کارکردگی پرسوالیہ نشان
پنجاب میں سب سے زیادہ طلبہ فیل،وفاقی بورڈ کے 15ہزار 798طلبہ کامیاب نہ ہوسکے
ملتان(خصوصی رپورٹر)تعلیمی سیشن 2025 کے میٹرک امتحانات کے نتائج کی رپورٹ جاری، لاکھوں طلبہ امتحانات میں ناکام قرار پائے گئے ہیں بتایاگیا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ طلبہ فیل ہوئے ، جہاں ناکام ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 58 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ لاہور بورڈ میں 87 ہزار 419 طلبہ میٹرک امتحانات میں کامیاب نہ ہو سکے خیبر پختونخوا میں 4 لاکھ 44 ہزار امیدواروں میں سے 80 ہزار 558 طلبہ فیل ہوئے جبکہ سندھ میں 4 لاکھ 50 ہزار امیدواروں میں تقریباً 51 ہزار طلبہ امتحان میں ناکام قرار پائے کوئٹہ بورڈ کے نتائج کے مطابق 78 ہزار 839 طلبہ میں سے 9 ہزار 797 فیل ہوئے ، جبکہ وفاقی بورڈ میں 1 لاکھ 37 ہزار امیدواروں میں سے 15 ہزار 798 طلبہ کامیابی حاصل نہ کر سکے ماہرین تعلیم نے ان نتائج کو تدریسی معیار اور طلبہ کی تیاری میں موجود سنگین خامیوں کا عکاس قرار دیتے ہوئے فوری اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ نصاب میں بہتری اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت پر فوری توجہ دینا ناگزیر ہو چکا ہے تاکہ تعلیمی نظام کو مؤثر بنایا جا سکے ۔