چلڈرن ہسپتال میں تھیلی سیمیا کے عالمی دن پر تقریب
بچاؤ کیلئے شادی سے قبل ٹیسٹ اور بروقت تشیخص ضروری،ڈاکٹر عظیم
ملتان (لیڈی رپورٹر)چلڈرن ہسپتال ملتان میں تھیلی سیمیا سے آگاہی کا عالمی دن ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی کی زیر قیادت منایا گیا۔ تقریب کا مقصد تھیلی سیمیا جیسے موروثی خون کی بیماری سے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا، بروقت تشخیص، روک تھام اور مریض بچوں کی معاونت کو فروغ دینا تھا۔اس موقع پر ہسپتال میں مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ تھیلی سیمیا سے متعلق آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا جبکہ بیماری سے متاثرہ بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے ۔ شرکاء نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ تقریب کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب میں ایم ایس ڈاکٹر کامران آصف، پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ، پروفیسر ڈاکٹر رانا ذوالفقار، ڈاکٹر کامران عادل، ڈاکٹر معاذ قریشی، ڈاکٹر عظیم سبحانی اور پیرامیڈیکل سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ تھیلی سیمیا سے بچاؤ کیلئے شادی سے قبل ٹیسٹ اور بروقت تشخیص انتہائی ضروری ہے ۔