مسافر وین میں آگ بھڑک اٹھی،جل کر مکمل خاکستر

 مسافر وین میں آگ بھڑک  اٹھی،جل کر مکمل خاکستر

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) دائرہ دین پناہ کے علاقے میں مسافر وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو لپیٹ میں لے لیا، وین مکمل جل کر خاکستر ہوگئی۔

آگ اس قدر شدید تھی کہ چند لمحوں میں پورا ڈھانچہ شعلوں کی زد میں آگیا جبکہ دور تک دھوئیں کے بادل دکھائی دیتے رہے ۔ خوش قسمتی سے وین میں موجود تمام مسافر بروقت باہر نکل آئے جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیوفائر بریگیڈ ٹیم آگ پر قابو پالیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں