شعراء اور ادیبوں کے وفد کا سرائیکی ایریا اسٹڈی سنٹر کا دورہ

شعراء اور ادیبوں کے وفد کا سرائیکی ایریا اسٹڈی سنٹر کا دورہ

ملتان (خصوصی رپورٹر)جنوبی پنجاب کے نمائندہ ادیبوں اور شعرا کے وفد نے خیر سگالی کے طور پر سرائیکی ایریا اسٹڈی سنٹر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا۔۔۔

، جہاں انہوں نے سنٹر کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رحمی حفیظ، ڈاکٹر عارف رجوانہ اور ڈاکٹر حافظ محمد فیاض سے ملاقات کی۔ملاقات میں شعبہ سرائیکی کے تدریسی امور، تعلیمی معیار میں بہتری اور سنٹر کے دیگر شعبہ جات کو فعال بنانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وسیبی دانشوروں کی معاونت اور مختلف تعلیمی و تحقیقی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے سنٹر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خاص طور پر طلبہ کو آئی ٹی اور کریئیٹو رائٹنگ کی عملی تربیت دینے کی سرگرمیوں کو موجودہ دور کی ضرورت کے مطابق اور نہایت مؤثر قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں