منشیات فروشی کے الزام میں 15 ملزم گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشی کے الزام میں 15 ملزموں کیخلاف مقدمات درج کر لئے ۔ ۔۔۔
جلیل آباد پولیس نے ملزم شعیب سے 630 گرام چرس اور ملزم ناصر سے 40 لٹر شراب برآمد کی۔ چہلیک پولیس نے ملزم محسن سے 18 لٹر جبکہ ملزم سرور سے 15 لٹر شراب قبضے میں لی۔ شاہ شمس پولیس نے ملزم دانش سے 530 گرام اور ملزم فیضان سے 2050 گرام چرس برآمد کی۔کوتوالی پولیس نے ملزم رمضان سے 1100 گرام چرس جبکہ قادر پور راں پولیس نے ملزم عنصر سے 9 لٹر شراب برآمد کی۔ گلگشت پولیس نے ملزم مشتاق سے 300 گرام چرس اور مخدوم رشید پولیس نے ملزم عرفان سے 1140 گرام ہیروئن قبضے میں لی۔اسی طرح سیتل ماڑی پولیس نے ملزم عدیل اجمل سے 540 گرام چرس، دولت گیٹ پولیس نے ملزم عبدالغفور سے 10 لٹر شراب برآمد کرلی ۔