ریکوری ہدف ہر صورت یقینی بنایا جائے ، عظمت علی خان
ملتان(خصوصی رپورٹر) ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو سرکل وہاڑی عظمت علی خان نے کہا ہے کہ تمام افسر فیلڈ میں متحرک کردار ادا کریں اور۔۔
زیادہ لائن لاسز والے فیڈرز پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ مقررہ اہداف بروقت حاصل کئے جا سکیں۔وہ بوریوالہ ڈویژن کے دورے کے موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ، جس میں ایکسین بوریوالہ ڈویژن فیاض کھوکھر، سب ڈویژنل افسروں اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔عظمت علی خان نے ہدایت کی کہ مئی 2026ء کے دوران سو فیصد ریکوری ہر صورت یقینی بنائی جائے جبکہ نادہندگان کے خلاف کارروائی مزید تیز کی جائے ۔ انہوں نے بیچ نمبر 27 اور 29 کے نادہندہ زرعی ٹیوب ویل صارفین سے بقایاجات اور رننگ بلوں کی وصولی کیلئے عملی اقدامات پر زور دیا۔