آئل ٹینکر کی ٹکر سے 10مویشی ہلاک،کم عمر چرواہا زخمی
سکندرآباد(نامہ نگار) بستی ملوک کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر بے قابو ہو کر جانوروں کے ریوڑ پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں متعدد قیمتی جانور ہلاک اور کئی شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیل کے مطابق حادثے میں غریب چرواہے کے تقریباً دس کے قریب مویشی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد جانور زخمی ہوئے ۔ حادثے کے دوران جانوروں کی نگرانی کرنے والا بارہ سالہ بچہ بھی شدید زخمی ہوگیا جسے ریسکیو اہلکاروں نے فوری طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔ذرائع کے مطابق متاثرہ چرواہوں کا تعلق شکارپور سے ہے جو اپنے مویشی چرانے کیلئے پنجاب آئے ہوئے تھے ۔ حادثے کے باعث انہیں لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔