مہنگائی اور پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کیخلاف احتجاج کا اعلان

مہنگائی اور پٹرولیم قیمتوں میں  اضافہ کیخلاف احتجاج کا اعلان

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پٹرول لیوی میں اضافے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی تحصیل کوٹ ادو کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیل کے مطابق احتجاجی مظاہرہ آج بروز جمعہ شام 5 بجے پریس کلب کوٹ ادو کے سامنے منعقد ہوگا جس کی قیادت ضلعی امیر جماعت اسلامی فرقان آصف بزدار کریں گے ۔ مظاہرے میں کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے ۔جماعت اسلامی رہنماؤں کے مطابق پٹرول، ڈیزل اور اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں نے عوام کی مشکلات میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں