وہاڑی میں بھی پاک چین دوستی کی 75سالہ تقریبات

وہاڑی میں بھی پاک چین دوستی کی 75سالہ تقریبات

سی پیک کو ترقی، خوشحالی اور روزگار کا عظیم منصوبہ قرار دے دیا گیا

وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی) پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کے 75 سال مکمل ہونے پر سابق وفاقی وزیر تہمینہ دولتانہ، ایم این اے نتاشا دولتانہ اور ارکان صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید و نعیم اختر خان بھابھہ نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات اعتماد، اخلاص اور بھائی چارے کی روشن مثال ہیں۔تفصیلات کے مطابق رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان اور چین نے ہمیشہ ایک دوسرے کے قومی مفادات کا احترام کیا اور ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو دونوں ممالک کی دوستی کا عظیم منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان میں ترقی، خوشحالی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔رہنماؤں نے مزید کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی سیاسی، اقتصادی اور دفاعی میدان میں مدد کی جبکہ پاکستان نے بھی چین کے ساتھ اپنی دوستی کو ہمیشہ مقدم رکھا۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی صرف سفارتی نہیں بلکہ عوامی دلوں کی آواز ہے جسے دنیا بھر میں ہمالیہ سے بلند، سمندر سے گہری اور شہد سے میٹھی دوستی کہا جاتا ہے ۔ انہوں نے دونوں ممالک کی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے تعلقات کے مزید مستحکم ہونے کی امید ظاہر کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں