الخدمت فاؤنڈیشن نے خصوصی افراد میں ویل چیئرز تقسیم کردیں

الخدمت فاؤنڈیشن نے خصوصی افراد میں ویل چیئرز تقسیم کردیں

تقریب میں مقررین نے خصوصی افراد کی خدمت کو معاشرتی ذمہ داری قرار دیدیا

وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی) الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فیصل ٹاؤن وہاڑی اور حلقہ پی پی 232 پکھی موڑ میں سینکڑوں خصوصی افراد میں ویل چیئرز تقسیم کی گئیں۔ اس سلسلہ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں خصوصی افراد اور ان کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کی صدارت صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع وہاڑی سید جاوید حسین شاہ اور ضلعی صدر جے آئی یوتھ چودھری علی وقاص ہنجرا نے کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے جبکہ خصوصی افراد کی مدد معاشرے کے ہر فرد کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ فلاحی سرگرمیوں میں پیش پیش رہی ہے اور آئندہ بھی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ویل چیئرز حاصل کرنے والے خصوصی افراد اور ان کے اہل خانہ نے الخدمت فاؤنڈیشن کی کاوش کو سراہتے ہوئے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن ملک مقصود اطہر اعوان، ضلعی امیر جماعت اسلامی چودھری طارق محمود، راؤ عمر نفیس، میاں خالد محمود، طارق فاروق بھٹی، طاہر نعیم صدیقی، مقصود خان، اویس بلال اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں