وکلاء وفدکی کالونی کے قیام کیلئے وزیر قانون سے ملاقات

وکلاء وفدکی کالونی کے قیام کیلئے وزیر قانون سے ملاقات

رانا محمد اقبال کی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی

وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی) وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل پیر محمد مسعود چشتی کی قیادت میں ڈسٹرکٹ بار وہاڑی کے صدر راؤ شیراز رضا اور جنرل سیکرٹری مطلوب حسین جوئیہ نے صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال سے اہم ملاقات کی۔ملاقات میں وکلاء کالونی وہاڑی، وکلاء کو درپیش مسائل اور بار سے متعلق دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے کہا کہ وکلاء کالونی کا منصوبہ طویل عرصے سے التواء کا شکار ہے جس کے باعث وکلاء میں تشویش پائی جاتی ہے ۔اس موقع پر صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت وکلاء کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اس لیے ان کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء کالونی وہاڑی کے منصوبے پر جلد مثبت پیشرفت سامنے آئے گی اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی جائیں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں