ڈسٹرکٹ جیل خانیوال میں تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ

ڈسٹرکٹ جیل خانیوال میں تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ

قیدیوں کی تعلیم کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب پروگرام پر عملدرآمد جاری،فوزیہ حمید

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈی ای او لٹریسی خانیوال فوزیہ حمید نے ڈسٹرکٹ جیل خانیوال کا دورہ کیا اور تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل رانا صداقت بھی موجود تھے ۔ تفصیل کے مطابق دورے کے دوران انہوں نے اے ایل سی لرنرز کے فائنل اسیسمنٹ اور وزیراعلیٰ پنجاب پریزنرز لٹریسی پروگرام کے تحت چلنے والے چار اے ایل سی سینٹرز کے پلیسمنٹ ٹیسٹ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تعلیمی عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈی ای او لٹریسی نے کہا کہ یہ پروگرام قیدیوں کی فلاح و بہبود اور انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے ایک اہم قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ذریعے اصلاح اور بہتر معاشرے کی تشکیل ممکن ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں