صفائی مہم ،میلسی کی دوسری پوزیشن

صفائی مہم ،میلسی کی دوسری پوزیشن

میلسی (نامہ نگار)عیدالاضحیٰ پر مثالی صفائی انتظامات کے باعث ملتان ڈویژن کی 15 تحصیلوں میں میلسی نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔۔۔۔

 ستھرا پنجاب کے محنتی ورکرز کی شبانہ روز کاوشوں، لگن اور فرض شناسی کے باعث میلسی نے صحت و صفائی کے حوالے سے نمایاں اعزاز حاصل کیا۔ عید کے تینوں دن صفائی عملہ بھرپور سرگرم رہا اور شہر کی گلیوں، محلوں، بازاروں اور مرکزی شاہراہوں کو آلائشوں سے پاک رکھا گیا۔ شہریوں نے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ صفائی مہم نے عید کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا اور ماحول کو صاف ستھرا رکھا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں