شہری کو باندھ کر تشدد کا الزام، 4افراد پر مقدمہ قائم
ملتان (کرائم رپورٹر )شہری کو زبردستی اٹھانے رسیوں سے باندھ کر تشدد کرتے ہوئے ویڈ یو بنانے کے الزام میں پولیس نے۔۔۔
چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ شاہ شمس پولیس کو محمد وکیل نے بتایا کہ گھر آرہا تھا کہ ملزم مجھے زبردستی اٹھا کرلے گئے اور اپنے گھر یعقوب ٹاؤن لیجاکر رسیوں سے باندھ دیا ملزموں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بناتے رہے ملزموں نے میری نقدی موٹرسائیکل اور موبائل بھی اپنے پاس رکھ لیا ۔