ملتان میں سمر سپورٹس کوچنگ کیمپس شروع ہوں گے
ملتان (خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب محمد طارق قریشی کی ہدایات پر ڈویژنل سپورٹس کمپلیکس ملتان میں آئندہ ہفتے سے سمر کوچنگ کیمپس کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔۔۔۔
کیمپس میں کرکٹ، فٹبال، ہاکی، کبڈی، جمناسٹکس اور باسکٹ بال کے کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔یہ بات ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان عطا الرحمٰن خان نے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم اور ڈویژنل کوچز مرزا عدنان، ناصر حسین اور اسد حبیب نے شرکت کی۔