میپکو افسر اہداف ہر صورت حاصل کریں ، گل محمد زاہد

میپکو افسر اہداف ہر صورت  حاصل کریں ، گل محمد زاہد

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد نے جون 2026ء کے دوران مقررہ اہداف کے حصول کے لئے۔۔۔

 غیر معمولی محنت، مؤثر نگرانی اور مکمل ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے کی مجموعی کارکردگی میں نمایاں بہتری لانا ضروری ہے ۔وہ میپکو ہیڈکوارٹر میں آپریشنل، کمرشل اور ٹیکنیکل افسروں کے آن لائن اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈسٹری بیوشن لاسز کے تمام اہداف حاصل کئے جائیں، 20 فیصد سے زائد لائن لاسز والے فیڈرز کے نقصانات میں کمی لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں