ٹریفک حادثے میں شہریوں کو زخمی کرنیوالے ڈرائیور پر مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر )پولیس نے ٹریفک حادثہ میں شہریوں کو زخمی کرنے کے الزام میں نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔۔
مظفر آباد پولیس کو اے ایس آئی مشتاق احمد نے بتایا کہ نجی کمپنی کی تیزرفتار بس نے غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرالر کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں بس میں سوار افراد زخمی ہوگئے جن کو علاج معالجہ کی غرض سے نشتر ہسپتال ٹو منتقل کیا گیا جبکہ بس ڈرائیور بس چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔