مدرسہ جاتے نوجوان لاپتہ، اغواء کا مقدمہ درج

مدرسہ جاتے نوجوان  لاپتہ، اغواء کا مقدمہ درج

سکندر آباد (نامہ نگار) سکندر آباد سے مدرسہ جانے والا 16 سالہ نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔۔۔

 پولیس نے والد کی درخواست پر اغواء کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سکندر آباد کے رہائشی محمد عامر نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کا 16 سالہ بیٹا محمد عدیل صبح سویرے جامع مسجد کے مدرسہ میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے گھر سے نکلا تھا، تاہم شام تک واپس نہ آیا۔ اہل خانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت مدرسہ، رشتہ داروں اور قریبی علاقوں میں تلاش کی لیکن نوجوان کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔درخواست گزار نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان کے بیٹے کو کسی نے اغوا کر لیا ہے ۔ پولیس نے والد کی مدعیت میں دفعہ 365کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں