ماچھیوال میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، دکان سیل، جرمانے عائد

ماچھیوال میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، دکان سیل، جرمانے عائد

ماچھیوال (نامہ نگار) پیرا فورس وہاڑی نے ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ماچھیوال میں مؤثر آپریشن کیا۔۔۔

، جس کے دوران خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے جبکہ ایک دکان کو سیل بھی کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ڈی ای او پیرا فورس وہاڑی محمد اعظم جوئیہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ماچھیوال کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران سڑکوں اور عوامی راستوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا اور متعدد دکانداروں کو تنبیہ بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں