بچی سے نازیبا حرکات پر دکاندار کیخلاف مقدمہ درج
بورے والا (نمائندہ دنیا)تھانہ شیخ فاضل کے علا قہ 433ای بی میں نو سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے پر کارروائی ۔۔۔
،دکاندار کے خلاف مقدمہ درج ۔ تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 433ای بی میں نو سالہ بچی کے ساتھ غلیظ حرکات کر نے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، مذکورہ گاؤں کے رہائشی محمد شفیق کی نو سالہ بیٹی اسی علاقہ میں قائم دکان پر سامان لینے کے لیے گئی تو دکاندار غلام رسول نے بچی کو ٹافی کے بہانے دکان میں لے جا کر غلیظ حرکات کرنا شروع کردیں ،خو فزدہ بچی نے شور کیا تو اہلیان دیہہ موقع پر آ گئے ، ملزم موقع سے فرا رہو گیا اور ملزم کا بیٹا دانش ورثاء کو دھمکیاں دینے لگا ۔