بجٹ میں عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کا مطالبہ

بجٹ میں عوام کو حقیقی ریلیف فراہم  کرنے کیلئے اقدامات کا مطالبہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)معروف سماجی شخصیت پیر سید ناصر شا ہ نے کہاکہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں۔۔۔

 مسلسل اضافہ انتہائی تشویشناک ہے اور حکومت کو آئندہ وفاقی بجٹ میں عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہنگامی اور موثر اقدامات کرنا ہونگے ۔ان خیالا ت کا اظہا رانہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ گندم ،آٹا،بیکری مصنوعات ،مٹھائیاں ،گوشت دودھ سے بنی اشیائسمیت روزمرہ استعمال کی متعدد اشیائکی قیمتوں میں اضافے نے متوسط اور غریب طبقے کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں