جہانیا ں سے لاپتہ تین بچے لاہور سے بازیاب، ورثاء کے حوالے

جہانیا ں سے لاپتہ تین بچے لاہور  سے بازیاب، ورثاء کے حوالے

جہانیاں (نامہ نگار،نمائندہ دنیا) نواحی علاقہ چک نمبر 123 دس آر سے لاپتہ ہونے والے تین نوعمر بچے لاہور سے بازیاب کر لیے گئے ۔۔۔۔

 پولیس کے مطابق بچے سیر و تفریح کی غرض سے لاہور چلے گئے تھے ۔تفصیلات کے مطابق چک 123 دس آر جدید سے یکم جون کو تین نوعمر بچے عاصم، عبداللہ اور حسن جن کی عمریں 12 سے 15 سال کے درمیان ہیں گھر سے لاپتہ ہو گئے تھے ۔ تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد میں گمشدگی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔بعد ازاں پولیس تھانہ جہانیاں کی خصوصی ٹیم نے بچوں کا سراغ لگایا اور انہیں لاہور سے بحفاظت برآمد کر لی۔تینوں بچے بغیر اطلاع کے سیر کی غرض سے لاہور گئے تھے ۔ بچوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں