واپڈا یونین شاہ جمال الیکشن، شاہین سیوڑا گروپ کامیاب

واپڈا یونین شاہ جمال الیکشن، شاہین سیوڑا گروپ کامیاب

میاں فاروق طارق چیئرمین منتخب، ملازمین کے حقوق کے تحفظ کا اعلان

مونڈکا (نامہ نگار) واپڈا ہائیڈرو یونین شاہ جمال کے انتخابات میں شاہین سیوڑا گروپ نے کامیابی حاصل کر لی، جس کے نتیجے میں میاں فاروق طارق چیئرمین جبکہ میاں فاروق وائس چیئرمین منتخب ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق انتخابات میں شاہین سیوڑا گروپ اور رانا شفیق گروپ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ چیئرمین کے عہدے کے لیے شاہین سیوڑا گروپ کے میاں فاروق طارق اور رانا شفیق گروپ کے امیدوار رانا محمد شفیق مدمقابل تھے ۔ سخت مقابلے کے بعد شاہین سیوڑا گروپ نے میدان مار لیا۔کامیاب پینل کے دیگر عہدیداران میں میاں فاروق وائس چیئرمین، عابد حسین جنرل سیکرٹری اور رانا محمد سلیم جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے ۔ نتائج کے اعلان کے بعد حامیوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی اور نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی گئی۔اس موقع پر شاہین گروپ کے چیف سپورٹر لائن سپرنٹنڈنٹ ملک ناظم سمیت دیگر دوست احباب نے کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی تمام کارکنوں کی مشترکہ کامیابی ہے اور آئندہ ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جائے گا۔نو منتخب چیئرمین میاں فاروق طارق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ واپڈا سب ڈویژن شاہ جمال کے تمام ورکرز کے نمائندے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ملازمین کے معاشی اور جانی تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ہر مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں