موبائل پر فحش ویڈیو بھیجنے والے ملزم پر مقدمہ
ملتان ( کرائم رپورٹر )پولیس نے 12سالہ بچہ کے موبائل پر فحش ویڈیو بھیجنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ڈی ایچ اے پولیس کو ایان نے بتایا کہ میرا بھائی علیان کٹنگ کروانے ملزم کی دکان پر گیا جس نے بھائی کا نمبر لیکر واٹس اپ پر فحش ویڈیو سینڈ کی اور فحش حرکات کرنے کیلئے کہتا رہا ۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔