غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ بنا کر لوٹ مارکرنیوالوں کیخلاف ایکشن
ملتان (کرائم رپورٹر )لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
گلگشت پولیس کو میونسپل کارپوریشن کے اہلکار نے بتایا کہ ملزم طاہر اور عابد غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ قائم کرکے عوام الناس سے زبردستی پیسے وصول کرتے ہوئے پائے گئے۔ پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ دج کرکے کارروائی شروع کردی ۔