بوگس چیک ، 4 جعلساز قانون کے شکنجے میں آگئے
ملتان ( کرائم رپورٹر ) پولیس نے بوگس چیک کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔
کینٹ پولیس کو شاہد نے بتایا کہ ملزم نسیم نے زرعی ادویات خرید کرکے پیسوں کے عوض چیک دیا جو مقرر وقت پر ڈس آنر ہوگیا دریں اثنا قادر پورراں پولیس کو ولید نے بتایا کہ ملزم شاہد نے ادھار کی مد میں روپے لیکر بوگس چیک دیا مخدوم رشید پولیس کو مظہر عباس نے بتایا کہ ملزم جاوید نے کا جعلی چیک دیا جبکہ بستی ملوک پولیس کو سبطین نے بتایا کہ ملزم فلک شیر نے ادھار رقم وصول کرکے چیک دیا جو کیش ہی نہ ہوسکا۔