نوسرباز ی کی واردات ، دکاندار سے جعلساز بغیر ادائیگی اے سی لے گیا

نوسرباز ی کی واردات ، دکاندار سے  جعلساز بغیر ادائیگی اے سی لے گیا

ملتان (کرائم رپورٹر)شہری سے نوسربازی کے الزام میں پولیس نے نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

نیوملتان پولیس کو اختر نے بتایا کہ دکان پر نامعلوم شخص آیا جسے اے سی مالیت 1لاکھ 59ہزار خرید کر رقم ٹرانسفر کرنے کا میسج دکھایا اور اے سی لیکر چلا گیا کچھ دیر بعد رقم نہ آنے پر شک ہوا نامعلوم نوسرباز ملزم اے سی لیکر فرار ہوگیا ۔پولیس نے نامعلوم نوسرباز ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں