اشتہاری کو فرار کرانے کا الزام، ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع
ملتان (کرائم رپورٹر )پولیس نے اشتہاری مجرم کو فرار کرانے کے الزم میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
قادر پورراں پولیس نے اشتہاری مجرم شرجیل کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو اشتہاری کے ساتھی ملزم غلام عباس نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اشتہاری کو فرار کرادیا ۔پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔