ملزموں نے 4لڑکیاں اغوا کرلیں، پولیس تلاش میں مصروف

ملزموں نے 4لڑکیاں اغوا  کرلیں، پولیس تلاش میں مصروف

ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں چار نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مظفر آباد پولیس کو الطاف نے بتایا کہ صبح بیدار ہونے پر گھر کا سامان بکھرا ہوا تھا جبکہ اس کی بیٹی موجود نہیں تھی، جسے مبینہ طور پر ملزمان اغوا کرکے فرار ہوگئے ۔قطب پور پولیس کو روبینہ کوثر نے بیان دیا کہ نامعلوم ملزمان اس کی بیٹی کو اغوا کرکے لے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں