محرم میں قیام امن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے
لودھراں(سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ محرم الحرام کے سلسلے میں منظم انتظامات کیلئے سرگرم ہے ۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیرصدارت ضلع بھر کے لائسنس داران کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لیاقت علی گیلانی،لائسنس داران سمیت متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے ۔محرم الحرام کے دوران قیام امن،روٹس کی صفائی،جلوسوں اور مجالس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ماہ محرم میں قیام امن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی،لائسنس داران کی مشاورت سے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ متعلقہ ادارے جلوس روٹس کی مرمت،پیچ ورک اور سٹریٹ لائٹس کو فعال کروائیں،عزاداروں کیلئے بہترین انتظامات ہماری ترجیح ہے ، محرم جلوسوں کے پیش نظر جاری سیوریج اور و دیگر ترقیاتی سکیموں کو جلد مکمل کروایا جائے ،نکاسی آب کے انتظامات کیلئے واسا سٹاف الرٹ رہے ،تمام محکمے باہمی روابط کے تحت فرائض انجام دیں۔