میلسی میں محتسب پنجاب کی کھلی کچہری 8 جون کوہوگی

میلسی میں محتسب پنجاب کی  کھلی کچہری 8 جون کوہوگی

میلسی(نامہ نگار)دفتر محتسب پنجاب کے ریجنل آفس وہاڑی کے زیر اہتمام عوامی مسائل کے فوری حل اور شکایات کے ازالے کیلئے 8 جون 2026 بروز پیر صبح ساڑھے 10 بجے میونسپل کمیٹی ہال میلسی میں کھلی کچہری اور مشترکہ سماعت کا انعقاد کیا جائے گا۔

محتسب پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف اور سہولت فراہم کرنے کیلئے تحصیل سطح پر شکایات کی سماعت کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلہ میں تحصیل میلسی سے متعلق عوامی شکایات کی سماعت ایڈوائزر محتسب پنجاب عشرت اللہ خان کریں گے۔ کھلی کچہری میں مختلف سرکاری محکموں اور اداروں کے خلاف انتظامی بدانتظامی، تاخیر، ناانصافی اور دیگر عوامی مسائل سے متعلق شکایات سنی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں