مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر سے وفد کی ملاقات

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان  کے صدر سے وفد کی ملاقات

میلسی(نامہ نگار) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر چودھری محمد کاشف سے سید شیراز حسین کاظمی چیئرمین مرکزی تنظیم تاجران ضلع وہاڑی و صدر انجمن تاجران میلسی نے اسلام آباد میں۔۔۔

 ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران راجہ ضیاء الرحمان سیکرٹری مرکزی تنظیم تاجراں پاکستان بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر تنظیمی امور، تاجر برادری کے مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سید شیراز حسین کاظمی نے چودھری محمد کاشف کو چودھری طاہر شریف گجر ضلعی صدر وہاڑی کی جانب سے ضلع وہاڑی کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ جلد دورے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔اس موقع پر سید شیراز حسین کاظمی نے چودھری محمد کاشف کو تاجروں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ اور چودھری طاہر شریف گجر و اپنی طرف سے گلدستہ بھی پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں