بلدیاتی انتخابات کا فوری اعلان کیا جائے ، مہر مظہر رخسار سیال

بلدیاتی انتخابات کا فوری اعلان  کیا جائے ، مہر مظہر رخسار سیال

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے تحصیل جنرل سیکرٹری مہر مظہر رخسار سیال ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا اعلان فوری طور پر کیا جانا چاہیے ۔انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے۔۔۔

 کہا کہ دیگر تینوں صوبوں میں بلدیاتی نظام عوامی خدمت کر رہا ہے جبکہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں ابھی تک بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے واضح فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دے تاکہ انتخابی عمل بروقت مکمل کیا جا سکے ۔مہر مظہر رخسار سیال نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات کے فوری انعقاد کا مطالبہ کرتی رہے گی تاکہ عوامی نمائندے منتخب ہو کر عوامی مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں