وزارتِ آئی ٹی ٹیم کا پنجاب کالج میلسی کا دورہ، طلبہ کو آگاہی

 وزارتِ آئی ٹی ٹیم کا پنجاب  کالج میلسی کا دورہ، طلبہ کو آگاہی

میلسی(نامہ نگار) وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ایک خصوصی ٹیم نے پنجاب کالج میلسی کا دورہ کیا۔۔

 اور طلبہ کو جدید آئی ٹی، ڈیجیٹل مہارتوں اور روزگار کے مواقع سے متعلق آگاہی فراہم کی۔تفصیل کے مطابق دورے کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر نیوٹیک (NAVTTC) سائرہ عطا اور محمد ذیشان نے طلبہ اور اساتذہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت کی جانب سے نوجوانوں کے لیے شروع کیے گئے مختلف آئی ٹی اور اسکل ڈویلپمنٹ پروگراموں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔مہمانوں نے پنجاب کالج میلسی کے تعلیمی ماحول اور طلبہ کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق آئی ٹی کی تعلیم اور فنی مہارتیں نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔اس موقع پر پنجاب کالج میلسی کے ڈائریکٹر امجد اختر سیال نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تعلیمی و تربیتی پروگرام طلبہ کے لیے نہایت مفید ہیں اور انہیں عملی زندگی میں کامیابی کے نئے مواقع فراہم کرتے ہیں۔دورے کے اختتام پر طلبہ نے مہمانوں سے مختلف سوالات کیے جن کے تسلی بخش جوابات دیے گئے ۔ انہیں آئی ٹی کے شعبے میں آگے بڑھنے اور جدید مہارتیں حاصل کرنے کی ترغیب بھی دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں